پدوچیری،12/فروری(ایس او نیوز/یواین آئی) پڈوچیری اسمبلی کے خصوصی اجلاس کے دوران چہارشنبہ کو شہریت (ترمیمی)قانون(سی اے اے) قومی شہریت رجسٹر(این آرسی)اور قومی آبادی رجسٹر(این پی آر)کے خلاف تجویز پاس کی گئی اور مرکزی حکومت سے اس قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کیاگیا۔اسمبلی اسپیکر وی پی سیواکولندھو نے اعلان کیا کہ تجویزصوتی ووٹوں سے پاس ہوئی۔تجویز کے پاس ہونے کے وقت ایوان میں اپوزیشن کے اراکین موجود نہیں تھے۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ وی نارائن سامی نے اس سلسلے میں تجویز پیش کی۔